اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔










































