پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان سے منسلک مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔
سدھو موسے والا کا شمار بھارتی پنجاب کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا جن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیوں کی لمبی قطار ان کی عالیشان طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے تو آئیے ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی، سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی