
لندن – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سے عوام اور کارکنوں سے طوفانی رابط مہم شروع کریں گے . بیرسٹر امجد ملک نے کہا ،شہباز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے میں جائیں گے اور پارٹی کارکنوں وعہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔شہباز شریف پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔شہباز شریف پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر اظہار خیال کریں گے۔ شہباز شریف پارٹی کارکنوں اور عوام کو قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے اور وزارت عظمی کی مدت کی تکمیل کے بعد شہباز شریف پہلی بار یہ رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں۔