
پاکستانی اداکارہ زارا نو ر عباس کے شاعرانہ اور خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئےانسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں ۔ تصاویر میں اداکارہ نے سنہری رنگ کا کامدار جوڑا پہنا ہوا ہے ۔زارانور عباس نے ان تصاویر کے کیپشن میں گانے کے یہ بل لکھے “اس موڑ سے جاتے ہیں کچھ سست قدم رستے ، کچھ تیز قدم راہیں”۔ ان تصاویر کو ایک ہی دن میں 87 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے۔
اداکارہ زاراعباس نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بظاہر ماڈلنگ کر رہی ہیں اور عقب میں ایک معروف بھارتی گیت “کہو کیا خیال ہے”چل رہا ہے۔