
ریلوے پریم یونین کی سی ای او کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور ٹی اے کی فوری ادائیگی کا مطالبہ
ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری مرکزی صدر شیخ محمد انور سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو سینر ناہب صدر عبد القیوم اعوان چیف آرگنائزر چوہدری خالد محمود نے مشرکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے کے فیصل آباد دورے کے موقع پر صحافی کی جانب سے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی اور حاضر سروس ملازمین کے ٹی اے نہ ملنے سے متعلق سوال اٹھایا۔ اس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا کہ ملازمین کا ٹی اے غیر قانونی لیتے ہیں۔ ریلوے پریم یونین نے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹی اے ملازمین کا جائز حق ہے جو سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق دیا جاتا ہے، اور اسے غیر قانونی قرار دینا نہ صرف ملازمین کی حق تلفی ہے بلکہ ان کی عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ٹی اے اس صورت میں دیا جاتا ہے جب ملازمین ایک سیکشن سے دوسرے سیکشن ڈیوٹی پر جاتے ہیں آئے روز حادثات میں بہت سے ملازمین اپنے سیکشن سے دوسرے سیکشن ڈیوٹی کے لیے آتے ہیں دن رات کی سخت محنت کے بعد ٹریک بحال ہوتا ہے ایسے میں ان ملازمین کا ٹی اے غیر قانونی قرار دینا نا مناسب ہے ۔ اس بیان سے ملازمین کی عزت نفس مجروح کیا ہے پریم یونین نے مؤقف اختیار کیا کہ ریلوے کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کئی سالوں سے واجبات کے انتظار میں ہیں، جب کہ حاضر سروس ملازمین کو بھی ٹی اے سمیت دیگر الاونسز کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر کی جا رہی ہے۔ اس تاخیر سے ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں
ریلوے پریم یونین نے وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائر ملازمین کے واجبات اور ٹی اےکی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ ریلوے ملازمین حوصلہ افزائی ہو سکے اور اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انجام دے سکے۔