
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈزیکمشت جاری کرنے کا فیصلہ
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 کی مدت کےلیے مختص تمام 15 فیصد وفاقی ترقیاتی فنڈز یکمشت جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے تمام 15فیصد ترقیاتی فنڈز جو 141ارب روپے سے زائد بنتے ہیں جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔
مزید بتایا کہ فنڈزکےاجراء کے لیے وزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی،اپ فرنٹ ون لائنرمنظوری تمام وزارتوں اورڈویژنزکو ارسال کردی گئی-
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پروفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنےکی حکمت عملی وزارت خزانہ نے مرتب کی تھی،حکمت عملی کےتحت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں15فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کیا جائے گا، دوسری سہ ماہی میں20اورتیسری سہ ماہی میں25 فیصدبجٹ جاری کیا جائے گاجبکہ رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں40فیصدبجٹ جاری کیا جائےگا۔
ترقیاتی بجٹ کے لیےاسٹیٹ بینک سے براہ راست فنڈز جاری نہیں کیےجائیں گے،وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا پری آڈٹ کیاجائےگا