رواں برس حج کی سعادت کے لیے پرائیویٹ کوٹہ حکومت پاکستان کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا جہاں 11 ہزار 3 سو حجاج کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث 5 ہزار پرائیویٹ کوٹے کے ذریعے حج کرنے والوں کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔عدالت عالیہ نے تقریباً ایک سو ایک نئی ٹریولنگ کمپنیوں کو الاٹ شدہ 5 ہزار حاجیوں کے کوٹے پر حکم امتناع دیا ہوا ہے جنہیں وزارت مذہبی امور نے حج فارمولیشن کمیٹی کی سفارش پر کوٹہ دیا تھا۔تاہم ان کمپنیوں میں ایک بھی کمپنی کا تعلق بلوچستان سے نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا تھا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم امتناع کے باعث 5 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کی بکنگ، منظم نمبر اور دیگر انتظامات نہ ہوسکے۔اس کے علاوہ اضافی کوٹہ کی مد میں 6 ہزار 3 سو پرائیویٹ حجاج کا بھی فیصلہ نہ ہوسکا اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔خیال رہے کہ رواں سال کے لیے حج آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگا۔
حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز
حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز حرمین شریفین… یہ وہ مقدس مقامات ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے عاشقانِ رسول ﷺ کی آنکھیں تڑپتی ہیں۔ مکہ مکرمہ…