راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالیے
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں
، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں
، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنادلیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گرگئی، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالیے، شان مسعود 38 اور عبداللہ شفیق 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان نے میچ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے حسن علی کی جگہ تیسرے اسپنر آصف آفریدی کو کھلانے کا فیصلہ کیا،جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور ویان ملڈر اور پرینیلائن سبرائن کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کی واپسی ہوئی ہے۔
آصف آفریدی دوسرے عمر رسیدہ ترین ڈیبیوٹنٹ
آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں نے 38 سال 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی میراں بخش تھے جنہوں نے 47 سال 284 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔
پاکستان پلیئنگ الیون
پاکستانی ٹیم عبداللہ شفیق، امام الحق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، آصف آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون
جنوبی افریقی ٹیم ایڈن مارکرم، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویریین، سینوران متھوسوامے، مارکو جینسن، سمن ہارمر، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے 378 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 269 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی، تاہم دوسری اننگز میں قومی ٹیم 167 پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا








































