
راولپنڈی: دسویں کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر ’ریپ‘ کرنے والا پرنسپل گرفتار
راولپنڈی میں دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر ریپ کرنے والے اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔
پیرودہائی پولیس نے دسویں جماعت کی طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
طالبہ نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحان تھے، اکیڈمی میں ٹیوشن کے لیے جاتی تھی، اکیڈمی کے پرنسپل ملزم ضیاالرحمٰن نے شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات قائم کیے اور ریپ کرتا رہا۔
طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم ضیاالرحمٰن نے دو دفعہ حمل بھی ضائع کرایا، پیرودھائی پولیس نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے