
جاپان (چیبا کین)اسد نواز خان فیئر میڈیکل کمپنی لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر کے والد محترم کی جاپان آمد پرعظیم الشان ویلکم پارٹی کا اہتمام جس میں جاپان کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات کی پھر پور شرکت۔ اسد نواز خان نے پر تکلف کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی۔ اسد نواز خان انتہائی شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں اور جاپان میں مہمانوازی میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ رانا ابرار حسین اور ملک محمد افضل نے ان کے والد گرامی کو اعلیٰ تربیت پرخراج تحسین پیش کیا تمام آئے ہوئے مہمانوں نے خوب انجوائے کیا۔اسد نواز خان نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میرے گھر آکر میری خوشیوں کو دوبالا کر دیا جس کا میں مشکور ہوں پارٹی میں آئے ہوئے مہمانوں نے اسد نواز خان اور رمضان صدیق کے والد گرامی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور یادگار تصاویر بھی بنوائی ۔انہوں میں جاپان کی معروف شخصیات رمضان صدیق ، رانا وحید قادری ، ملک محمد افضل، رانا ابرار حسین، لالہ رفاقت خان،عبدالغفور،چوہدری آصف محمود، سکندر پسیہ، ثاقب الرحمان ، رانا وقاص ،محمدآصف بھٹی، غواث بشیر ،شاہد مجید، ملک ظہیر احمد ,امجد پسیہ ،حافظ عمران ،عامر بٹ،جام موٹرز،اعجاز احمد خان ، میاں زبیر احمد نےشرکت کی ۔