
رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آوٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،پاک فوج کے پہلے سربراہ بن گئے جنہوں نے پریڈ میں شرکت کی ۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کیا اور پھر کہا کہ پاسنگ آوٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور احترام پر مبنی ہیں،پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات بھی پائے جاتے ہیں۔
رپور ٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،امید ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے،واضح رہے کہ 41غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہورہےہیں،جن میں سے 2پاکستان کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔