چین نے پاکستان کو کرونا ویکسین بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سائینو فام کی20لاکھ خوراکیں جلد پہنچا دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کرونا ویکسین ڈوز کا تحفہ اگلے دو روز میں پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔ چین سے سائینو فام ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔
اس کے علاوہ چین سے دو روز میں کل35 لاکھ کرونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، جس میں 20لاکھ سائینو فام اور 15 لاکھ کین سائینو ویکسین شامل ہیں، پاکستان نے15لاکھ کین سائینو ڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل چین سے کین سائینو کی3لاکھ تیار ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، ویکسین کی12لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا، کین سائینو کی دونوں کھیپ3اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
واضح رہے کہ چین تاحال پاکستان کو17لاکھ20ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے