
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے پستہ قد گلوکار عبدورزوق کو بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم ” بھائی جان ” میں کاسٹ کر لیا گیا ۔
خلیج ٹائمز رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائش پزیر عبدورزوق پستہ قد اور گلوکاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول شخصیت ہے۔ عبدورزوق کی عمر 18 سال جبکہ قد تقریباً 3 فٹ سے زائد ہے۔انڈیا ٹو ڈے کے مطابق عبدورزوق سلمان خان کی فلم “کبھی عید کبھی دیوالی “جس کا نام تبدیل کر کے “بھائی جان “رکھا گیا ہے میں اہم کردار نبھائیں گے۔بھائی جان ایک ایکشن اور کامیڈی فلم ہے، جس کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ یہ اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ عبدورزوق کو پچھلے سال ہی “یو اے ای ” کا گولڈن ویزا ملا تھا ، وہ بازاروں میں گانے گا کراپنی زندگی گزار رہے تھے اورآج عبدورزوق کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں مداح موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ” اے آر رحمان “کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ میں حصہ لیا تھا۔