صادق آباد میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں ، جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔
دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لا پتہ 16 افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
خیال رہے کہ صادق آباد میں گزشتہ سے پیوستہ روز دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی ، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90 سے زائد افراد سوار تھے، 45 افراد کو بچالیا گیا ہے۔








































