خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے اساتذہ کا بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا جاری ہے ، گزشتہ روز مظاہرین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے گھر میں داخل ہو گئے۔
نجی ٹی وی “24نیوز “کے مطابق مظاہرین پہلے بنی گالہ میں موجور رکاوٹیں عبور کر کے عمران خان کے گھر کے باہر پہنچے لیکن وہاں سخت سیکیورٹی اور پولیس کی موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا کے اساتذہ سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے گھر میں داخل ہو گئے ، جس پر ٹائیگر فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی اور پھر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کا کہا اور مظاہرین کو گھر سے نکالا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بنی گالہ میں اساتذہ کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ عمران خان کا پڑھایا ہوا سبق ہے ! مبارک ہو ۔ وزیر اطلاعات نے ساتھ ہی اس واقع سے متعلق خبر کے سکرین شاٹ بھی شیئر کیے .









































