
پشاور: خیبرپختونخوا سنٹرل پولیس آفس نے صوبہ بھر میں پولیس کے پاس اسلحہ کے سٹاک آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے پاس مجموعی طور پر 2 ہزار 955 شیل گنز ہیں، پولیس کے پاس طویل رینج کے 75 ہزار 357 شیلز موجود ہیں، مختصر فاصلے کے 42 ہزار 661 گولے سٹاک میں موجود ہیں۔
پولیس دستاویز میں بتایا گیا کہ محکمہ پولیس کے پاس گیس گرینیڈز کی تعداد 3 ہزار 728 ہے، ایک ہزار 203 سموک گرینیڈز بھی سٹاک موجود ہیں ، محکمہ پولیس کے پاس سٹن گرینیڈز کی تعداد 2 ہزار 869 ہے۔
اسی طرح صوبائی پولیس کے پاس گیس ماسک کی تعداد 4 ہزار 298 ہے، آڈٹ کے اگلے مرحلے میں 2 نومبر سے 30 دسمبر تک سٹاک کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔