کراچی : نیب کراچی نے سندھ اینگرو کو ل مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید انور جمالی کو حراست میں لے لیا۔
خورشید انور جمالی کوضلع سائوتھ کراچی سے حراست میں لیا گیا ۔ جبکہ نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے دو مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
خورشید انور جمالی کو نیب تحقیقات کا سامنا تھا اور انہیں کئی بار طلب کیا گیا تاہم اب انہیں باقاعدہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ خورشید انور جمالی سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔









































