وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ کے اضافے کی حکومتی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ۔دوران سماعت پاور ڈویژن حکام کی جانب سے درخواست کے حق میں دلائل دیے گئے ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق پاور ڈویژن حکام کی جانب سے نیپرا کو بتایا گیا کہ لائف لائن،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ٹیرف میں اضافے کے باوجود حکومت 220 ارب روپے سبسڈی دے گی، فیصلے کا 50 فیصد صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جولائی میں ساڑھے 3 روپے اضافے سے بنیادی ٹیرف 18 روپے 98 پیسے ہو جائے گا جبکہ ستمبرمیں مزید اضافے سے بنیادی ٹیرف 22 روپے 48 پیسےفی یونٹ ہوجائےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم سےغلطیاں ہوئیں،درآمدی فیول پرپلانٹس نہیں لگانےچاہیےتھے، اگر صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا تو کون دے گا؟،بجلی کی پیداواری لاگت میں 16 گنااضافہ ہوا، روپےکےمقابلےمیں ڈالربھی ڈبل ہوچکا، اگر یہ قیمت صارف ادانہیں کرےگاتوکون کرےگا؟۔نمائندہ کراچی چیمبر نے کہا کہ ٹیرف میں اضافےسےکاروباری طبقےکیلئےمشکلات ہوں گی، حکومت بجلی صارفین کوسبسڈی دے۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ نیپرا ورکنگ جلد مکمل کر کے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا کہ تمام ٹیکسز ڈال کر فی یونٹ بجلی اس وقت 27 روپے سے زیادہ میں پڑ رہی ہے ، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے تو فی یونٹ بجلی 40 روپے تک پہنچ سکتی ہے ۔








































