
سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے شہر تھیگو میں مبینہ طور پر طالب علم کیساتھ جنسی تعلق بنانے کا الزام ، پولیس نے چائلڈ ویلفیئر ایکٹ کی خلاف ورز ی پر خاتون ہائی سکول ٹیچر سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھیگو ناردرن پولیس سٹیشن نےاعلان کیا ہے کہ وہ 30 سال کی ہائی سکول کی خاتون ٹیچر سے چائلڈ ویلفیئر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تفتیش کر رہے ہیں، خاتون ٹیچر پر ہائی سکول کے ایک لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات کا الزام ہے۔ تھیگو میٹروپولیٹن آفس آف ایجوکیشن کے ایک اہلکار کے مطابق انہیں اِس واقعے کے بارے میں اُس وقت علم ہوا جب پولیس نے انہیں اِس معاملے کی تحقیقات شروع ہونے کی اطلاع دی۔ ہائی سکول انتظامیہ کے مطابق خاتون ٹیچر اب سکول سے استعفی دے چکی ہے، پولیس معاملے کی تفصیلات کی جانچ کر رہی ہے۔