
جاپان – پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار حسین نےاپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف انشا اللّہ ۲۱اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں جن کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہجب بھی مسلم لیگ ن برسراقتدار آئی ملکی ترقی اور خوشحالی آئی معیشت مضبوط ہوئی،بیروزگاری کا خاتمہ ہوا اور مہنگائی میں کمی آئی ملک پاکستان کی عوام خوشحال ہوئی،انشاؔ اللّہ ایک بار پھر فخر پاکستان ،معمار پاکستان قائد جمہوریت شرافت کی سیاست کا علمبردار میاں محمد نواز شریف مرکزی سیاست میں نہ صرف اپنا فعال رول ادا کرینگے بلکہ ملکی ترقی وہی سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت روکی گئی تھی رانا ابرار حسین نے مذید کہا کہ جاپان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آئندہ انتخابات میں پاکستان پہنچ کر پارٹی کوسپورٹ کریں گے اور میں خود میاں محمد نواز شریف کا ادنا کارکن بن کر ان کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہر میدان میں ان کے ساتھ ہونگا