
جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی تھی