توانائی اور دفاع کے شعبوں سمیت 39 سرکاری محکموں کے اخراجات مختص بجٹ سے متجاوز

توانائی اور دفاع کے شعبوں سمیت 39 سرکاری محکموں کے اخراجات مختص بجٹ سے متجاوز

وفاقی حکومت کے 39 محکموں نے رواں مالی سال میں اپنے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، جن میں توانائی اور دفاع کے شعبے نمایاں رہے، جب کہ درجنوں محکمے اپنے فنڈز مکمل طور پر استعمال کرنے میں ناکام رہے۔
ق کم از کم 39 سرکاری محکموں خاص طور پر توانائی اور دفاع کے شعبوں نے رواں مالی سال کے دوران اپنی مختص کردہ رقم سے زیادہ اخراجات کیے، جب کہ تقریباً تین درجن محکمے مختلف وجوہات کے باعث اپنے فنڈز مکمل طور پر استعمال نہ کرسکے۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی توانائی اور دفاع کے شعبے سب سے زیادہ خرچ کرنے والے شعبوں میں شامل رہے، جہاں توانائی کے شعبے نے اپنی مختص رقم سے 129 ارب 50 کروڑ روپے اور دفاع کے شعبے نے 61 ارب روپے سے زائد اخراجات کیے۔

وزارتِ دفاع کے دفاعی سروسز شعبے نے تقریباً 59 ارب 50 کروڑ روپے زائد خرچ کیے، جب کہ دفاع ڈویژن نے اپنے مختص بجٹ سے 1 ارب 80 کروڑ روپے زیادہ استعمال کیے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران جاری اخراجات (کرنٹ ایکسپنڈیچر) سے متعلق ’ڈیٹیلز آف ڈیمانڈز فار گرانٹس اینڈ اپروپری ایشنز‘ میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی شعبے نے آپریٹنگ اخراجات اور فزیکل اثاثے کی مد میں اپنی مختص رقم سے زائد اخراجات کیے، جن میں فزیکل اثاثوں کی نظرثانی شدہ تخمینہ رقم 73 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

توانائی کے شعبے نے سرمایہ کاری کے تحت 159 ارب روپے خرچ کیے، حالانکہ اس مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی، جب کہ آپریشنل اخراجات بھی 21 کروڑ 50 لاکھ روپے سے بڑھ کر 46 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح نیشنل ہیلتھ سروسز شعبے (یعنی وفاقی وزارت صحت کا سیکریٹریٹ) نے رواں مالی سال میں منظور شدہ 27 ارب 80 کروڑ روپے کے مقابلے میں 51 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے، یعنی 24 ارب روپے سے زائد۔

اس اضافے کی بڑی وجہ آپریٹنگ اخراجات تھے، جو 13 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھ کر 35 ارب 80 کروڑ روپے ہوگئے۔

اگرچہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنے محصولات کا ہدف حاصل نہیں کرسکا، تاہم اس نے 6 ارب 57 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے، جب کہ پاکستان پوسٹ نے بھی 6 ارب روپے زیادہ استعمال کیے۔

قرضوں کی ادائیگی
اگرچہ حکومت نے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں 1 کھرب 77 ارب روپے کی بچت کی، تاہم ملکی قرضوں کی ادائیگی میں اخراجات 2 کھرب 60 ارب روپے بڑھ گئے، گھریلو قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی 829 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

مجموعی طور پر حکومت نے غیر ملکی و ملکی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے 33 کھرب 85 ارب روپے خرچ کیے، جب کہ اس مقصد کے لیے 33 کھرب 84 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، یعنی 4 ارب روپے سے کچھ زیادہ کا اضافہ ہوا۔

حکومت نے غیر ملکی قرضوں کے لیے 4 کھرب 98 ارب روپے مختص کیے تھے، لیکن صرف 3 کھرب 20 ارب روپے خرچ کیے، جس سے 1 کھرب 70 ارب روپے کی بچت ہوئی، غیر ملکی قرضوں کے سود کی مد میں 1 کھرب روپے خرچ کیے گئے۔

اسی طرح، مختصر مدتی غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 29 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جب کہ مقامی قرضوں کی مد میں حکومت نے 19 کھرب روپے کے مقابلے میں 2 کھرب 60 ارب روپے زائد ادا کیے، تاہم 829 ارب روپے کی بچت سود کی مد میں ہوئی، ممکنہ طور پر پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ سے۔

فنڈز کا غیر استعمال
غیر ملکی قرضوں کی مد میں ہونے والی بچت کے علاوہ، فنانس کے شعبے نے گرانٹس، سبسڈیز اور متفرق کیٹیگری میں 216 ارب روپے بچائے، جب کہ وزارت اقتصادی امور نے متفرق مد میں مختص 7 ارب 70 کروڑ روپے استعمال نہیں کیے۔

فنڈز کے عدم استعمال نے فلاحی اقدامات کو بھی متاثر کیا، جیسے غربت میں کمی اور ہاؤسنگ سیکٹر، غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے شعبے نے اپنی مختص رقم میں سے 1 ارب 64 کروڑ روپے خرچ نہیں کیے۔

ہاؤسنگ سیکٹر کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے 1 ارب 10 کروڑ روپے خرچ نہیں کیے، جب کہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا شعبہ بھی 1 ارب روپے استعمال کرنے میں ناکام رہا، حالانکہ وفاقی دارالحکومت میں شدید رہائشی بحران موجود ہے۔

مجموعی طور پر حکومت نے تقریباً 2 کھرب روپے کی بچت کی، جن میں غیر ملکی قرضوں کی مد میں کی گئی بچت بھی شامل ہے، جب کہ جن محکموں نے مختص بجٹ سے زائد رقم خرچ کی، ان کا مجموعی اضافہ تقریباً 2 کھرب 85 ارب روپے رہا، جس میں سے 2 کھرب 60 ارب روپے صرف مقامی قرضوں کی اضافی ادائیگی میں گئے۔

’اوور اسپینڈنگ‘ کا جواز
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان اعداد و شمار میں محکموں کے ترقیاتی اخراجات شامل نہیں ہیں اور یہ معلومات اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کے نظام سے 16 مئی 2025 تک حاصل کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

جن محکموں نے مختص رقم سے زائد اخراجات کیے، ان کے لیے گرانٹس کی منظوری آئندہ بجٹ کی منظوری کے دوران آئین کے آرٹیکل 82 کے تحت قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

آرٹیکل 82(1) اُن اخراجات سے متعلق ہے جو وفاقی مجموعی فنڈ سے ادا ہوتے ہیں اور جن پر بحث تو کی جاسکتی ہے، لیکن ان پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی، جب کہ دیگر تمام گرانٹس آرٹیکل 82(2) کے تحت قومی اسمبلی میں ووٹ کے ذریعے منظور کی جائیں گی

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان