پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب اسلام آباد کے دفتر پر پیشی کے موقع پر ڈی چوک پر پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوگئی جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری پاک لین کمپنی کیس میں اپنا بیان قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹر پہنچے تو ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پارٹی کارکنان جناح ایونیو پہنچے۔کارکنان نے ریڈزون میں جانے کی کوشش کی تو وہاں تعینات پولیس کی بھاری نفری نے انہیں آگے جانے سے روک دیا جس پر پولیس اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی۔پارٹی کارکنان کی جانب سے پولیس مزاحمت کے بعد ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔کارکنان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ بھی وہاں پہنچے تھے تاہم انہیں پولیس نے ڈی چوک پر نہ روکتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی اجازت دی۔آصف زرداری کی صاحبزادی اور پارٹی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن کے استعمال پر سوال کیا کہ کیا یہ تبدیلی ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’نیب کے کالے قانون کو واٹر کینن سے نہیں دھویا جاسکتا‘۔
تبدیلی والے ڈرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
نیب دفتر راونگی سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی والے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار میرے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ میں بے گناہ ہوں، لیکن حکومت سے اپوزیشن کی تنقید برداشت نہیں ہورہی اور سیاسی مخالفین کو پریشان کر رہی ہے۔اپنی والدہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی کے باہر اپنی ماضی کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے یہ میرے لیے نئی بات نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی کی جانب سے باقاعدہ مظاہرے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ اظہارِ یکجہتی کے لیے جناح ایونیو پہنچے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں مخالفین کو حراساں کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا، جو جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلدیاتی الیکشن اور سی…








































