برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفے کے بعد حکومتی پارٹی کنزرویٹو کی لیڈر شپ اور وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے وزیرخارجہ “لز ٹرس “اور سابق چانسلر “رشی سنک “مد مقابل ہیں ،حالیہ سروے کے مطابق لز ٹرس کی مقبولیت رشی سنک سے 24فیصد بہتر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے استعفی کے بعد حکومتی پارٹی کنزرویٹوکی لیڈر شپ اور وزارت عظمی کے منصب کے لیئے دوڑ آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے ،”یو گو “کے ایک سروے کے مطابق حکومتی پارٹی کے 62 فیصد لوگوں نے سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کو پارٹی لیڈر اور وزیراعظم کے منصب کے لیئے موزوں امیدوار قرار دیا ہے ، جبکہ 38 فیصد لوگوں کا یہ خیال ہے کہ رشی سنک کو پارٹی لیڈر کے لیئے منتخب کرنا چاہئے ۔
بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح کنزرویٹو پارٹی کے 730 ممبران نے “یو گوپول “میں حصہ لیا پول میں سیکرٹری خارجہ لزٹرس کو 62فیصد اور سابق چانسلر رشی کو 38فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی جو کہ اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ دیں گے –








































