اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران وفاقی بجٹ پر زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا۔رات گئے یہ فیصلہ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کے بعد لیا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان نے کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکجز کے اعلان کا بھی فیصلہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی۔خیال رہے کہ اس وقت متحدہ قومی موومنٹ کے پاس قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 2 وفاقی وزارتیں ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ حکومت سادہ اکثریت کے ساتھ بجٹ پاس کروانے کے قابل نہیں ہے کیونکہ ان کی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دے گی۔
’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید
’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…









































