بارشوں میں بھیگتا کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء

12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے مقابلے اِن دنوں انگلینڈ اور ویلز میں جاری ہیں۔ اب تک ٹورنامنٹ کے 48 میچوں میں سے 25 مقابلے کھیلے جاچکے ہیں۔ حالیہ ورلڈ کپ کے دوران اب تک شائقینِ کرکٹ کو جہاں کچھ بڑے ہی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے وہیں چند میچوں میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا او شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹ ستاروں کو کھیلتا نہیں دیکھ پائے۔ ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 25 میچوں میں سے 4 بارش کی نذر ہوچکے ہیں اور متاثرہ میچوں میں مدِمقابل ٹیموں میں پوائنٹ تقسیم کردیے گئے۔ یہ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ٹورنامنٹ بھی بن چکا ہے، کیونکہ اس سے قبل 11 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں صرف 4 میچ ہی ایسے تھے جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہے، لیکن اس ورلڈ کپ کے دوران ابھی نہ جانے کتنے اور میچ برسات سے متاثر ہوں گے۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق ٹورنامنٹ میں مزید 10 میچ بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ انگلینڈ ماضی میں متعدد بار ورلڈ کپ سمیت دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرچکا ہے لیکن جتنا زیادہ بارش نے اس ٹورنامنٹ کو متاثر کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ بتایا تو یہ گیا تھا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے موسمی پیش گوئی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا شیڈول ترتیب دیا ہے لیکن اب تک وہ اپنی حکمت عملی میں ناکام ہی نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے آئی سی سی کے جن چند اجلاسوں میں شرکت کی ان میں ورلڈ کپ کے دوران بارش یا گیلے موسم سے نمٹنے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ احسان مانی کے اس بیان سے آئی سی سی کی بدانتظامی کی نشاندہی ہوتی ہے کہ انگلینڈ جیسا ملک کہ جہاں بارش کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے، وہاں پر ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل بارش سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ ورلڈ کپ 4 سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کئی کھلاڑیوں کے کیریئر بنتے اور بگڑتے ہیں۔ ٹیمیں بھی 4 سال تک اس عالمی میلے کی تیاری میں جُٹی رہتی ہیں، اس کی سب سے بڑی مثال انگلینڈ کی ٹیم ہے جس نے 2015ء کے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے فوراً بعد ہی نئی حکمت عملی کے ساتھ 2019ء کے ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی تھی۔ ان کی کامیاب نئی سوچ اور حکمتِ عملی نے انہیں نا صرف عالمی سطح پر ایک روزہ کرکٹ کی فہرست میں اول نمبر پر پہنچا دیا بلکہ حالیہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے خود کو فیورٹ بھی بنا دیا۔ بارش سے میچوں کے متاثر ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکیٹو آفیسر اور ورلڈ کپ کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ورلڈ کپ تمام میچوں کے لیے اضافی دن رکھنا ممکن نہیں تھا۔ کم از کم میں تو رچرڈسن کی اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی نے موسم کی پیش گوئیوں پر توجہ دیے بغیر ورلڈ کپ کا شیڈول مرتب کیا، یوں کھلاڑیوں کے کھیلنے کے جوش و جذبے اور کرکٹ شائقین کے شوق کو بھی نظر انداز کیا۔ بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ آئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ میں صرف براڈ کاسٹرز کے مفادات کا سب سے زیادہ خیال رکھا ہے۔ اس کا اندازہ ٹورنامنٹ کے شیڈول سے ہی لگا لیجیے 38 دنوں پر مشتمل پہلے مرحلے کے 45 گروپ میچوں کے دوران ایک دن کا بھی وقفہ نہیں رکھا گیا جبکہ اس دوران صرف 7 دن ایسے مقرر کیے گئے جن میں 2 مقابلے رکھے گئے۔ اگر ہم 2015ء کے عالمی کپ کی بات کریں تو اس میں 44 دنوں میں 49 میچ کھیلے گئے تھے اور گروپ میچوں کے درمیان کہیں ایک تو کہیں دو دن کا وقفہ بھی رکھا گیا تھا۔ حالانکہ 2015ء کے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں جبکہ حالیہ عالمی کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ آئی سی سی نے اس معاملے پر ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اہمیت دینے سے زیادہ میچ براہ راست نشر کرنے کو زیادہ ترجیح دی ہے۔ اگر آئی سی سی براڈکاسٹ لاجسٹکس (نشریات کے لیے درکار افراد اور سامان کی نقل و حمل) کی زیادہ فکر کرنے کے بجائے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے مفاد کا خیال رکھتی تو ورلڈ کپ کا شیڈول مرتب کرتے وقت 7 کے بجائے کم از کم 15 یا 20 ایسے دن مقرر کیے جاتے جن میں کم از کم 2 میچ منعقد کیے جاتے۔ ایسا کرنے سے جہاں ٹیموں کو آرام کے لیے دن مل جاتے وہیں گروپ مرحلے میں ہونے والے میچوں کے لیے اضافی دن رکھ کر میچوں کو بارش سے متاثر ہونے سے بچاسکتی تھی۔ ورلڈ کپ کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اضافی دن بھی بارش سے متاثر ہوسکتا تھا یا شائقین کے لیے دوسرے دن آنا مشکل ہوتا۔ ان کی یہ منطق بھی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوتا تو یہ واقعی ایک بدقسمتی ہوتی لیکن زیادہ امکان اس بات کا ہوتا کہ دوسرے دن میچ ہوجاتا۔ اگر شائقین کی بات کی جائے تو جنہوں نے مہینوں پہلے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ ٹکٹ واپس دے کر اپنے پیسے واپس لینے کے بجائے دوسرے دن اسٹیڈیم پہنچ کر میچ دیکھنا زیادہ پسند کریں گے۔ آئی سی سی کی ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کی پالیسی کے مطابق اگر کسی میچ میں بارش کی وجہ سے صرف 15 اوورز یا ان سے کم کا کھیل ہوگا تو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی جبکہ جن میچوں میں 15 اوورز سے لے کر 29.5 اوورز کا میچ ہوگا تو ان میں ٹکٹ کی 50 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ اب تک اس ٹورنامنٹ میں جو بھی میچ بارش سے متاثر ہوئے ہیں ان میں شائقین کے لیے ایک خوش نصیبی یہ رہی کہ میچ منسوخ ہونے پر ٹکٹ کی پوری رقم واپس مل گئی، تاہم مستقبل میں ایسا ہونے یا نا ہونے کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی جاسکتی۔ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں یہ خواہش رکھتی ہیں کہ اس عالمی اسٹیج پر انہیں اپنی کارکردگی کے مکمل جوہر دکھانے کا موقع ملے۔ کھلاڑی بھی اس مقام پر اپنی اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو ہی لیجیے، بال ٹیمپرنگ کی سزا بھگتنے کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ورلڈ کپ کے موقعے پر ہوئی ہے۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی واپسی کے فوراً بعد اپنی اچھی کارکردگی سے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ہے۔کچھ کھلاڑی اس عالمی اسٹیچ پر اپنے کیریئر کا اختتام کرتے ہیں، جیسے پاکستان کی بات کی جائے شعیب ملک اور محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ ان کھلاڑیوں کی یہ شدید خواہش ہے کہ وہ اس عالمی ٹورنامنٹ میں کوئی یادگار اننگ کھیل کر ایک روزہ کرکٹ سے رخصت ہوں۔ اگر یہ کھلاڑی میدان میں کھیل کر ناکام ہوجاتے ہیں تو الگ بات ہے لیکن اگر ان کھلاڑیوں کو بارش کی وجہ سے اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع نہیں ملتا تو یہ ان کی بدقسمتی ہی سمجھی جائے گی۔کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں گراؤنڈ کا مکمل خشک ہونا لازمی ہے۔ آئی سی سی کو ابھی سے ایسے اقدامات اور ایسی حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے کہ مستقبل میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ بارش سے متاثر نہیں ہوں۔
کرکٹ ورلڈ کپ انتظامیہ کے لیے مشورہ
میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی آئندہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے موقعے پر میزبان ملک کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ ورلڈ کپ کے مقابلوں کے لیے ایسے میدان تیار کریں جن کی چھت ضرورت ڑنے پر بند کی جاسکے تاکہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے خدشے کو ختم کردیا جائے اور شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے کھیل سے بغیر کسی تعطل کے لطف اندوز ہوسکیں۔ اب قطر کی ہی مثال لیجیے جس نے دنیا کے پہلے ایئرکنڈینشنڈ اسٹیڈیم خلیفہ کو تیار کیا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں اعلیٰ معیاری کولنگ ٹیکنالوجی کی تنصیب کا مقصد قطر کے گرم موسم میں بھی شائقین کو پرسکون اور ٹھنڈا ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگر فٹ بال کے جہان میں کھلاڑیوں اور شائقین کا اتنا زیادہ خیال رکھا جاسکتا ہے تو پھر دنیائے کرکٹ میں کم از کم ایسے اسٹیڈیم تو تیار کروائے ہی جاسکتے جن میں کھلاڑی بارش سے بے خوف ہوکر اپنا کھیل پیش کرسکیں اور شائق انہیں بلا گھوماتے اور گیند پھینکتے دیکھ سکیں۔ ایک کرکٹ شائق کی حیثیت سے اپنی پسندیدہ ٹیم کی خراب کارکردگی سے زیادہ بارش کی وجہ سے میچ میں آنے والی رکاوٹ مجھے زیادہ کوفت کا شکار کرتی ہے۔ امید ہے کہ آئی سی سی اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک اس ورلڈ کپ سے سبق حاصل کرکے مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کریں گے تاکہ شائقین کو تفریح کا بھرپور موقع فراہم کیا جاسکے۔

Related Posts

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دو دن میں دو بھارتی بلے بازوں کا ریکارڈ توڑ…

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا ہے،…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام