مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایم پی اے کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نےتوہین عدالت کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے کہا کہ کاشف چودھری کی سپریم کورٹ سےبھی اپیل خارج ہوگئی ہے ، ایم پی اے کی نا اہلی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
عدالت نے نمائندہ الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہےہیں تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، اس لیےڈی نوٹی فائی نہیں کررہے؟۔ نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی سپریم کورٹ کاشارٹ آرڈربھی نہیں آیا، ہمارےسامنےصرف اسٹےآرڈرہے۔
عدالت نےالیکشن کمیشن اوردیگرکےدلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔








































