ایل پی جی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت اگست کیلئے 218 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 218 روپے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 221 روپے تھی ۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوءے پٹرول کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کی کمی کی جبکہ ڈیزل کی قیمت آٹھ روپے 95 پیسے فی لٹر بڑھائی۔









































