ایران کے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس پر میزائل حملے، اسرائیل کا جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ
ایران نے اسرائیلی شہروں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، اسرائیلی حکام کی املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق، جنرل علی شادمانی کو 2 روز قبل خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کا سربراہ مقررکیا گیا تھا۔ 30 منٹ پہلے
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیل نے ایران کے خاتمہ الانبیاﷺ ہیڈکوارٹرز کے نئے کمانڈر میجر جنرل علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے









































