
اسلام آباد (اے پی پی)اٹلی پاکستان کی1 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی 7ویں بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 46فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اٹلی میں پاکستان کے سفارتخانہ کے اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں اٹلی کو 1.146ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں، جو مالی سال20۔ 2020 کاٹلی پاکستان کی1 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی برآمدات کی 7ویں بڑی مارکیٹ بنے مقابلہ میں 46فیصد زیادہ رہی ہیں۔ اسی طرح جون 2022 کے دوران اٹلی کو 144ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو کسی1 ماہ کے دوران اٹلی کو کی جانے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران پاک، اٹلی دو طرفہ تجارت متوازن پاکستان کے حق میں رہا ہے اور اس دوران ٹریڈ سرپلس 91فیصد کی شرح نمو سے 573ملین ڈالر تک بڑھا ہے۔ دوسری جانب اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی وصولیاں بھی دوران سال 41فیصد زیادہ رہی ہیں دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں مزید اضافے کا امکان ہے۔