پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے بعد قوم سے فائنل میںجیت کیلئے دعا کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ارشد ندیم نے لکھا کہ اسلام و علیکم میں آپ کی دعاون سے جویلین تھرو کی فائنل میں پہنچ گیا ہوں جو 24جولائی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجکر 35منٹ پر ہو گامہربانی فرما کر کامیابی کیلئے دعا کرنا، شکریہ۔
واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ اس وقت امریکا میں جاری ہے جس کے کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کی ارشد ندیم نے سیسز بیسٹ تھرو81.71میٹر کیا تھا اور اب فائنل میں ان کا مقابلہ بھارت کے نیراج چوپرا سمیت دیگر 11کھلاڑیوں سے ہو گا۔








































