انگلینڈ اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شرٹ پہننے والے مداح کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی کو صرف اس لیے اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا کہ اس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔
مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹ کے پاکستانی شائق فاروق نذر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس تمام واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اہلکار ان سے کہتا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی شرٹ نہ پہنیں اور اسے ڈھانپ لیں۔
پاکستانی مداح جواب میں ان سے کہتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی تو اپنے اپنے ملک کے نام والی شرٹس پہن کر بیٹھے ہوئے ہیں، تاہم گراؤنڈ اسٹاف ان سے اصرار کرتا ہے کہ وہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم میں نہیں بیٹھ سکتے۔
فاروق نذر ان سے کہتے ہیں کہ کیا آپ مجھے تحریری طور پر یہ دےسکتے ہیں کہ مجھے پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہن کر بیٹھنے کی اجازت نہیںٰ ہے۔
اس دوران گراؤنڈ اسٹاف اور سیکیورٹی کے مزید اہلکار آجاتے ہیں، اور وہی بھی یہی مطالبہ دہراتے ہیں۔
بالآخر پاکستانی کرکٹ شائق کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا








































