
امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈیلس لو فیلڈ ایئر پورٹ پر مبینہ طور ہینڈ گن کا فائر کرنے والی خاتون کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اے بی سی نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایئر پورٹ کے ٹکٹ کاؤنٹر پر پیش آیا جہاں 37 سالہ خاتون نے چھت کی طرف اپنی بندوق کا فائر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورشیا اوڈوفوا نامی خاتون ایئر پورٹ آئی جہاں اس نے باتھ روم میں جا کر کپڑے تبدیل کیے اور صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کی۔
ڈیلس پولیس چیف ایڈگارڈو گارشیا کا کہنا ہے کہ ایک پولیس آفیسر نے فائرنگ کرنے والی خاتون پر گولی چلائی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ واقعے میں ایئر پورٹ پر موجود دیگر تمام لوگ محفوظ رہے۔