الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی،وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ جانے کافیصلہ اسلام آباد—وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ضرور پڑھیں: آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شرط نہیں کہ سزایافتہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا،مریم نواز نے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست پر جواب جمع کرادیا میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی ڈیڈلاک کاشکار ہے ،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر میں معاملے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا،نعیم الحق نے کہا کہ ڈیڈلاک کے بعد کیا کیا جائے اس پر آئین خاموش ہے ،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلدیاتی الیکشن اور سی…








































