
اسلام آباد: حکومت کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے اسلام آباد میں پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پائلٹ منصوبے کے تحت حکومتی سطح کا فیوژن سینٹر قائم ہوگا،فیوژن سینٹر میں شہریوں کو تمام سروسز فراہم کی جائیں گی،منصوبے کے ذریعے اسمارٹ ٹریفک، فضائی معیار، کچرا اور ٹرانسپورٹ مینجمنٹ کو ممکن بنایا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے اسمارٹ اسلام آباد اقدام کے تحت منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق پائلٹ منصوبے کے تحت حکومتی سطح کا فیوژن سینٹر قائم ہوگاجہاں شہریوں کو تمام سروسز فراہم کی جائیں گی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اسلام آباد کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود ہوں گے،منصوبے کے ذریعے اسمارٹ ٹریفک، فضائی معیار، کچرا اور ٹرانسپورٹ مینجمنٹ کو ممکن بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت مزید اسمارٹ ڈیوائسز اور سینسرز نصب کیے جائیں گے، شہری سہولتوں کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، فیوژن سینٹر میں ریئل ٹائم ڈیٹا انٹیگریشن اور کمانڈ پلیٹ فارم قائم ہوگا۔
دستاویز کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 70 کروڑ 83لاکھ 85 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، پلاننگ ڈویژن نے منصوبے کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا،نظام چلانے کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور عملہ تعینات کیا جائے گا،منصوبے کا مقصد اے آئی پر مبنی پلیٹ فارم اور نیشنل ریپلیکیشن بلیوپرنٹ تیار کرنا ہے