
اسلام آباد کے راول ڈیم کے سپل ویز کچھ ہی روز میں دوسری بار کھول دیے گئے ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.85 فٹ تک پہنچنے کے بعد پانی کے اخراج کیلئے سپل ویز کھولے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز چند روز میں دوسری بار کھولے گئے ہیں ۔
ادھر تربیلہ ڈیم کے سپل ویز بھی کھول دیے گئے ہیں جبکہ صوابی کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔
تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 97 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج دو لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے ۔