اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی

اسرائیلی حکومت نے جمعے کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کر دی، جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر غزہ میں جنگی کارروائیاں روکنے اور اس کے 72 گھنٹے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے جمعے کی صبح یہ معاہدہ منظور کیا، جبکہ اس سے تقریباً 24 گھنٹے قبل ثالثوں نے اس پر اتفاق کا اعلان کیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ منصوبے کے تحت اسرائیلی فوج کی تدریجی واپسی شامل ہے تاکہ دو سال سے جاری غزہ کی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے انگریزی زبان کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ ’حکومت نے تمام یرغمالیوں، زندہ اور مردہ، کی رہائی کے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے‘۔

یہ جنگ اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی کا باعث بنی اور مشرق وسطیٰ کے منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا، کیونکہ یہ ایک علاقائی تنازع میں تبدیل ہو چکی تھی جس میں ایران، یمن اور لبنان بھی شامل ہو گئے تھے، اس لڑائی نے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کو بھی سخت آزمائش میں ڈال دیا، کیونکہ ٹرمپ نے نیتن یاہو پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر معاہدہ طے کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا۔

معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں نے خوشی کا اظہار کیا، جو 2 سالہ جنگ کے خاتمے کی سب سے بڑی پیش رفت ہے، جس میں اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس سے ان آخری یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوگی جنہیں حماس نے ان حملوں کے دوران پکڑا تھا جن کے بعد یہ جنگ شروع ہوئی تھی۔

حماس کے جلاوطن رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ انہیں امریکا اور دیگر ثالثوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جنگ ختم ہو چکی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنگ بندی حکومت کی منظوری کے 24 گھنٹے کے اندر نافذ ہو جائے گی، اور اس کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر غزہ میں موجود یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

اب بھی 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے زندہ ہونے کا یقین ہے، جب کہ 26 کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، اور دو کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، حماس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی واپسی زندہ قیدیوں کی رہائی سے زیادہ وقت لے سکتی ہے۔

معاہدے کے نافذ ہوتے ہی امدادی ٹرک خوراک اور طبی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوں گے تاکہ ان عام شہریوں کی مدد کی جا سکے جن میں سے لاکھوں اپنے تباہ شدہ گھروں کے ملبے اور خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، کیونکہ اسرائیلی افواج نے ان کے شہر صفحۂ ہستی سے مٹا دیے تھے۔

رکاوٹیں اب بھی برقرار ہیں
اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو گیا تو یہ دونوں فریقوں کو جنگ روکنے کی کسی بھی سابقہ کوشش کے مقابلے میں کہیں زیادہ قریب لے آئے گا۔

تاہم ابھی بھی بہت کچھ غلط ہو سکتا ہے، معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد بھی ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا کہ رہائی پانے والے سیکڑوں فلسطینیوں کی فہرست حتمی شکل نہیں دی گئی، حماس کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ممتاز فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی حملے کے دوران گرفتار کیے گئے سیکڑوں افراد کو آزاد کیا جائے۔

ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کے مزید مراحل پر ابھی بات نہیں ہوئی، ان میں یہ معاملات شامل ہیں کہ لڑائی ختم ہونے کے بعد تباہ حال غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے کی جائے گی اور حماس کا حتمی مستقبل کیا ہوگا، جس نے اب تک اسرائیل کے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کو مسترد کیا ہے۔

نیتن یاہو کو اپنی حکومتی اتحادی جماعتوں کے اندر سے بھی شکوک و شبہات کا سامنا ہے، کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ طویل عرصے سے حماس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی مخالفت کرتے آئے ہیں، انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر حماس کو ختم نہ کیا گیا تو وہ حکومت گرانے کے لیے ووٹ دیں گے۔

تاہم جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کے اعلان کا عوام نے خوشی سے استقبال کیا۔

پورا غزہ خوش ہے
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں عبدالمجید عبدربہ نے کہا کہ ’جنگ بندی پر خدا کا شکر ہے، خونریزی اور قتل و غارت کے خاتمے پر خدا کا شکر ہے، پورا غزہ خوش ہے، تمام عرب عوام خوش ہیں، پوری دنیا جنگ بندی اور خون بہنے کے خاتمے پر خوش ہے‘۔

تل ابیب کے نام نہاد ’یرغمالی چوک‘ میں عیناف زاؤگاؤکر، جن کا بیٹا ماتان ان آخری یرغمالیوں میں شامل ہے، خوشی سے جھوم اٹھیں، اس چوک میں ان خاندانوں نے دو سال سے ڈیرے ڈال رکھے تھے جن کے پیارے حماس کے حملے میں یرغمال بنائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سانس نہیں لے پا رہی، میں اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتی‘۔

غزہ میں جنگ بندی کے باضابطہ آغاز سے پہلے بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، لیکن شہادتوں کی تعداد ان سیکڑوں کے مقابلے میں کہیں کم تھی جو حالیہ ہفتوں میں روزانہ مارے جا رہے تھے، مقامی صحت کے حکام کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹرمپ کا خطے کا دورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے اور ممکنہ طور پر مصر میں ہونے والی دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ کے اسپیکر امیر اوہانا نے انہیں پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی ہے، جو 2008 کے بعد کسی امریکی صدر کا پہلا خطاب ہوگا، اس معاہدے کو عرب اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے اور اسے ٹرمپ کی ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

اگر یہ معاہدہ کامیابی سے مکمل ہو گیا تو یہ ریپبلکن صدر ٹرمپ کے لیے ایک اہم کامیابی ہوگی، جنہیں اب تک غزہ کے تنازع اور یوکرین پر روسی حملے کے خاتمے کے وعدوں کو تیزی سے پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

امریکا غزہ میں استحکام کیلئے 200 فوجی تعینات کرے گا
امریکی حکام کے مطابق امریکا غزہ میں استحکام کے لیے قائم مشترکہ ٹاسک فورس کے طور پر 200 فوجی تعینات کرے گا، تاہم کوئی امریکی فوجی فلسطینی علاقے میں موجود نہیں ہوگا، دو سینئر امریکی حکام نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ 200 اہلکار اس ٹاسک فورس کا بنیادی حصہ ہوں گے، جس میں مصر کی فوج، قطر، ترکی اور غالباً متحدہ عرب امارات کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اسرائیل کے غزہ پر حملے میں اب تک 67 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، یہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے زیر قیادت جنگجوؤں نے اسرائیلی قصبوں اور ایک موسیقی کے تہوار پر دھاوا بول دیا تھا، جس میں 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان