اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

ہسپانوی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کی فٹبال ٹیم فیفا 2026ء کے لیے کوالیفائی کرتی ہے یا اسے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی جاتی ہے تو اسپین کی ٹیم میگا ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرسکتی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ روز ہسپانوی وزیراعظم کی جماعت کے ترجمان پیٹسی لوپیز نے بیان دیا ہے کہ اگر اسرائیل کوالیفائی کرتا ہے تو ہم صورت حال کا ’جائزہ‘ لیں گے، جسے فیفا کے لیے دھمکی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

پیٹسی لوپیز نے کہا، ’ہم چاہتے ہیں کہ سب کو یہ احساس ہو کہ اسرائیلی ٹیمیں کھیلوں کے مقابلوں یا یورو ویژن میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں اور کچھ لوگوں کو اس بات کا احساس بھی ہورہا ہے۔ چونکہ ہماری آنکھیں کھلی ہوئی ہیں اور ہم جو کچھ دیکھتے ہیں اسے برداشت نہیں کرتے، اسی لیے ہم خاموش نہیں رہ سکتے اور نہ ہی رہیں گے‘۔

رواں ہفتے کے آغاز میں وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی وجہ سے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں اس کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے نمائندوں کے سامنے کہا، ’اسرائیل اپنی شبیہ کو وائٹ واش کرنے کے لیے کسی بھی بین الاقوامی پلیٹ فارم کا استعمال جاری نہیں رکھ سکتا‘۔

پیڈرو سانچیز نے مؤقف اپنایا کہ اسرائیل کے ساتھ روس جیسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے جس کی 2022ء میں یوکرین پر حملے کے بعد فیفا اور یوئیفا کی رکنیت سے محروم کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے ردعمل دیتے ہوئے پیڈرو سانچیز کے اسرائیل کے حوالے سے تبصرے کو ’بے عزتی‘ قرار دیا۔

اس سے قبل حکومتی ترجمان اور وزیر کھیل پیلر الیگریہ نے بھی غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو حقیقی دنیا میں ہونے والی پیش رفت سے الگ نہیں کیا جاسکتا، خاص طور پر جب حقیقی دنیا میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہوں۔

واضح رہے کہ 2024ء میں اسپین نے ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور گزشتہ ہفتے پیڈرو سانچیز نے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگایا اور اس کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان کیا جن میں ہتھیاروں کی پابندی بھی شامل ہے۔

جبکہ گزشتہ دنوں اسپین میں سائیکلنگ مقابلے میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر فلسطین کے حق میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جنہوں نے شدت اختیار کی جس کے بعد مقابلہ بنا کسی نتیجے کے ختم کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد 2026ء میں کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کی میزبانی میں ہوگا جہاں پہلی بار 48 ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔ اسرائیل نے 1970ء کے بعد سے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا ہے لیکن چونکہ اب ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کردی گئی ہے تو قوی امکان ہے کہ اسرائیل کوالیفائی کرجائے گا۔ کوالیفائی مرحلے میں اسرائیل اپنے گروپ کے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے ابھی تین میچز باقی ہیں جہاں سے وہ براہ راست یا پھر پلے آف کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بن سکتا ہے۔

وہیں دوسری جانب اسپین کی ٹیم 2026ء کے عالمی کپ جیتنے کے لیے سب سے زیادہ فیوریٹ ہے اور زیادہ تر فٹبال شائقین نوجوان بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کو کھیلتا دیکھنے کے منتظر ہیں، ایسے میں اسپین کے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا عندیہ یقینی طور پر فیفا اور دنیائے فٹبال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بارسلونا اور ریال میڈریڈ جیسے ٹاپ لیول کلبز رکھنے والے ملک کی قومی ٹیم میں لامین یمال، پیڈری، روڈری، گاوی، کاروہال، اسکو اور موراٹا جیسے نمایاں فٹبالرز ہیں جو شائقین کے پسندیدہ ہیں جن کی عدم شرکت کا امکان فیفا کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہ ہوگا۔

2024ء کے یورو کپ کی فاتح ہے جبکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی اسی ہسپانوی ٹیم نے اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اسے 2026ء کا فیفا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سب سے مضبوط ٹیم تصور کیا جارہا ہے۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان