اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف

اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف

یہ نتائج 2023 کے اوائل میں رضا پہلوی کے اسرائیل کے نمایاں دورے کے تناظر میں دیکھے جا رہے ہیں
یروشلم کے اخبارات اور کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے ’سِٹیزن لیب‘ کی متوازی تحقیقات کے مطابق اسرائیل کی فنڈنگ سے فارسی زبان میں آن لائن مہمات نے جعلی سوشل میڈیا شناختوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی شبیہ بہتر بنانے اور ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔

ان مہمات میں اوتارز (جعلی شناختوں) کا استعمال کیا گیا جو ایرانی شہریوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مہمات شاہی نظام کی بحالی کے حق میں آوازیں بلند کر رہی تھیں اور یہ اس وقت چلائی گئیں جب اسرائیل ایران پر حملے کر رہا تھا اور تہران کی ایوین جیل پر فضائی حملے کیے گئے تھے۔

اسرائیلی اخبار ’دی مارکر‘ اور ’ہارٹز‘ کے مشترکہ انکشاف کے مطابق یہ ایک بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل مہم تھی جو اسرائیل سے چلائی جا رہی تھی اور ایک نجی ادارے کی مالی مدد سے کام کر رہی تھی، جسے اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

منصوبے سے براہ راست واقف ذرائع کے مطابق فارسی بولنے والے افراد کو ایکس اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر جعلی اکاؤنٹس چلانے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا، جہاں وہ مصنوعی ذہانت کے آلات استعمال کرتے ہوئے پیغامات اور مواد تخلیق کرتے تھے۔

یہ نتائج 2023 کے اوائل میں رضا پہلوی کے اسرائیل کے نمایاں دورے کے تناظر میں دیکھے جا رہے ہیں، اس دورے کے دوران، جس کی میزبانی اُس وقت کی انٹیلی جنس وزیر گیلا گملیئل نے کی تھی، پہلوی نے ایران میں پرامن تبدیلی کی وکالت کی مگر بیرونی مدد کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان میں سے کوئی بھی تحریک بین الاقوامی حمایت کے کسی نہ کسی عنصر کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔

جب ان سے اُن کے دورے کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں سے کہا تھا کہ جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے، سوشل میڈیا دیکھیں۔

تحقیقات کے مطابق اسرائیل میں موجود یہ آپریشن فعال طور پر رضا پہلوی کی عوامی شبیہ بہتر بنانے پر کام کر رہا تھا، مہم میں شامل کچھ افراد نے یہ بھی بتایا کہ انہیں گملیئل (جو وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں) کو بھی فروغ دینے کے لیے دباؤ کا سامنا تھا۔

اسی دوران یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سٹیزن لیب کے محققین نے ایک اور اسرائیل نواز فارسی زبان کا اثر و رسوخ پیدا کرنے والا نیٹ ورک دریافت کیا، جو ان کے اندازے کے مطابق یا تو براہِ راست اسرائیلی حکومت یا اس کے کسی ٹھیکیدار کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔

لیب کی رپورٹ پرزن بریک میں 50 سے زائد غیر حقیقی اکاؤنٹس کا نیٹ ورک شناخت کیا گیا، جن میں سے بیشتر کی پروفائل تصاویر اے آئی سے بنائی گئی تھیں، یہ نیٹ ورک 2024 کے اوائل میں فعال ہوا اور اس کی سرگرمیاں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگ دکھائی دیں۔

23 جون کو ایوین جیل پر حملے کے دوران، ان اکاؤنٹس نے صبح 11:52 بجے جیل کے علاقے میں میڈیا کی ابتدائی رپورٹس سے بھی پہلے دھماکوں کے بارے میں پوسٹ کرنا شروع کر دیا، اس کے فوراً بعد، نیٹ ورک نے اے آئی سے تیار شدہ ایک جعلی ویڈیو پھیلائی جس میں جیل پر دھماکے دکھائے گئے تھے، جسے بعد میں بین الاقوامی میڈیا نے بھی اٹھا لیا۔

سٹیزن لیب نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یہ انتہائی غیر ممکن ہے کہ کسی تیسرے فریق کو آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کے منصوبوں کا پیشگی علم ہو اور وہ اتنی جلدی ایسا مواد تیار کر سکے۔

حملے کے بعد، نیٹ ورک نے ایرانی شہریوں کو جیل کی طرف مارچ کرنے کی ترغیب دی تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو آزاد کرا سکیں، جسے ممکنہ طور پر فساد بھڑکانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

ان مہمات نے دیگر جعلی مواد بھی پھیلایا، جیسے ایک ایرانی گلوکار کی ڈیپ فیک ویڈیو اور بی بی سی فارسی کی ایک جعلی اسکرین شاٹ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی اعلیٰ حکام ملک چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، بی بی سی فارسی نے تصدیق کی کہ ایسی کوئی خبر شائع نہیں ہوئی تھی۔

رضا پہلوی کی حمایت کے ان اقدامات کو کچھ ماہرین شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

تل ابیب کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز سے وابستہ راز زیمت نے کہا کہ اگرچہ ایرانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں، مگر بادشاہت کی بحالی کوئی مقبول مطالبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ وہ (پہلوی) گملیئل اور اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں سہل ہیں، مگر میرا خیال ہے کہ یہ غلطی ہے، آخرکار، یہ آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ اسرائیل اور امریکا ایران کو دوبارہ ایک بادشاہت اور غلام ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

ان آپریشنز میں جدید حربے استعمال کیے گئے تھے، جن میں ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بھی شامل تھی جس میں نیتن یاہو، گملیئل اور پہلوی کو آزاد تہران کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جسے غیر فطری حد تک وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا۔

یہ نیٹ ورک حقیقی احتجاجی تحریکوں کے نعرے بھی استعمال کرتا تھا، جیسے مرگ بر خامنہ ای (خامنہ ای مردہ باد) تاکہ اپنے پیغامات کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے زیادہ پھیلایا جا سکے۔

سِٹیزن لیب کے محقق البرتو فِتارَیلی نے اس طرزِ عمل کے خلاف خبردار کیا کہ اگرچہ آمرانہ حکومتیں عام طور پر ایسے آلات اور طریقے استعمال کرتی ہیں، لیکن جمہوری حکومتوں کو ان کی نقالی سے گریز کرنا چاہیے۔

تحقیقات میں دونوں مہمات کے درمیان کچھ روابط بھی سامنے آئے، کیونکہ سِٹیزن لیب کے بے نقاب کردہ بعض اکاؤنٹس نے #KingRezaPahlavi ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور پہلوی کی تقاریر شیئر کیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ فوجی طور پر ہم آہنگ آپریشن دراصل پہلوی کی تشہیر سے جڑا ہوا تھا

  • Related Posts

    جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں…

    حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے

    حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ’ایکس‘…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

    حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے

    حکومت کا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان، ایکس سے رابطے

    ریما اور میرا میں مقابلہ رہتا تھا، دونوں خود کو نمبر ون قرار دیتی تھیں، سنگیتا

    ریما اور میرا میں مقابلہ رہتا تھا، دونوں خود کو نمبر ون قرار دیتی تھیں، سنگیتا

    قومی کرکٹر ابرار احمد زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار

    قومی کرکٹر ابرار احمد زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار

    ایران میں اسرائیل سے رابطے رکھنے والے 7 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

    ایران میں اسرائیل سے رابطے رکھنے والے 7 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

    سندھ میں نئے ٹریفک جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم متعارف کرا دیا گیا

    سندھ میں نئے ٹریفک جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم متعارف کرا دیا گیا

    اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا، بمباری جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

    اسرائیل نے ٹرمپ کا مطالبہ نظر انداز کر دیا، بمباری جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

    کراچی: 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس، اسکول ملازم کی درخواست ضمانت مسترد

    کراچی: 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس، اسکول ملازم کی درخواست ضمانت مسترد

    تھائی لینڈ ہنی مون پر جاتے وقت بیٹے کو مشورہ دیا کہ بیوی کو کلب لے جانا، اسما عباس

    تھائی لینڈ ہنی مون پر جاتے وقت بیٹے کو مشورہ دیا کہ بیوی کو کلب لے جانا، اسما عباس

    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا مقدمہ واپس لینے کی منظوری دیدی

    خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا مقدمہ واپس لینے کی منظوری دیدی

    وزیر خارجہ کا مصری اور سعودی ہم منصبوں سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ کا مصری اور سعودی ہم منصبوں سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے افریقہ ریجن سے کوالیفائی کر لیا

    نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے افریقہ ریجن سے کوالیفائی کر لیا

    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، ایپل نے امیگریشن اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادیں

    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، ایپل نے امیگریشن اہلکاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ایپس ایپل اسٹور سے ہٹادیں

    پولیس نے برطانوی حکام سے کراچی میں ٹریک ہونے والی چوری شدہ رینج روور گاڑی کی تفصیلات مانگ لیں

    پولیس نے برطانوی حکام سے کراچی میں ٹریک ہونے والی چوری شدہ رینج روور گاڑی کی تفصیلات مانگ لیں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سگریٹ بنانے والی کمپنی فلپ مورس کی ڈی لسٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سگریٹ بنانے والی کمپنی فلپ مورس کی ڈی لسٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی

    ریا چکربورتی کو 5 سال بعد پاسپورٹ فراہم کردیا گیا

    ریا چکربورتی کو 5 سال بعد پاسپورٹ فراہم کردیا گیا

    عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے پاگئے، جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، طارق فضل چوہدری

    عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے پاگئے، جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، طارق فضل چوہدری

    پنجاب انسداد منشیات فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی

    پنجاب انسداد منشیات فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی

    ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع

    ہانیہ عامر کے مبینہ جعلی بالوں پر تنازع

    اداکار منور فاروقی کے قتل کا منصوبہ ناکام بنادیا، دو ملزمان گرفتار، بھارتی پولیس

    اداکار منور فاروقی کے قتل کا منصوبہ ناکام بنادیا، دو ملزمان گرفتار، بھارتی پولیس

    بی این پی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی

    بی این پی نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے واحد ایم پی اے کی رکنیت معطل کر دی

    رکاوٹوں کے باوجود پاکستان، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار

    رکاوٹوں کے باوجود پاکستان، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار

    صنعتیں سستی توانائی پر منتقل ہونا شروع، آرٹسٹک ڈینم ملز کا سولر پاور پلانٹ فعال

    صنعتیں سستی توانائی پر منتقل ہونا شروع، آرٹسٹک ڈینم ملز کا سولر پاور پلانٹ فعال

    اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف

    اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف

    ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

    ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار

    کراچی سے 390 کلو میٹر دور سمندری طوفان ’شکتی‘ نے مزید شدت اختیار کرلی

    کراچی سے 390 کلو میٹر دور سمندری طوفان ’شکتی‘ نے مزید شدت اختیار کرلی

    پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے

    پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے

    حماس امن کیلئے تیار ہے، اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے، ٹرمپ

    حماس امن کیلئے تیار ہے، اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے، ٹرمپ

    حماس کا ردعمل جنگ بندی کا موقع ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے، پاکستان

    حماس کا ردعمل جنگ بندی کا موقع ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے، پاکستان

    ملک کے مختلف شہروں میں 3 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشیں متوقع، درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان

    ملک کے مختلف شہروں میں 3 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشیں متوقع، درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان

    فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، وزیر خزانہ

    ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، وزیر خزانہ

    سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم

    سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم

    ٹھل کی رہائشی بچی کی موت کا ایچ پی وی ویکسین سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقاتی ٹیم

    ٹھل کی رہائشی بچی کی موت کا ایچ پی وی ویکسین سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقاتی ٹیم

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک

    غزہ میں موجود حماس کے رہنما جنگ بندی منصوبے سے متفق نہیں، بی بی سی

    غزہ میں موجود حماس کے رہنما جنگ بندی منصوبے سے متفق نہیں، بی بی سی

    ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ایم او ڈی ، 450 ٹی ایل اے ملازمین ( TLA ) کو تنخواہوں کی ادائیگی

    ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ایم او ڈی ، 450 ٹی ایل اے ملازمین ( TLA ) کو تنخواہوں کی ادائیگی

    ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

    ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

    ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے