بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے میڈیا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا لیکن بعدازاں ان کی اسٹوری وائرل ہوگئی۔
ارجن کپور نے اسٹوری میں لکھا کہ 2021 میں اس قسم کی ہیڈلائن پڑھنا نہایت دکھ اور شرم کی بات ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملائیکہ بہت اچھا کماتی ہیں، انہوں نے اس انڈسٹری میں عرصہ دراز سے کام کرکے ایک مقام بنانے کی کوشش کی ہے، یہ سب انہوں نے کسی سے موازنے کیلئے نہیں کیا
ارجن کپور نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کیوں کی اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
اس سے قبل بھی ارجن کئی بار ملائیکہ کی محنت کیلئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی امریکا نے صدر ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے کے بعد دوسری بار اور مجموعی طور…