
کراچی : آن لائن سروس کریم نے صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ کے ذریعے کریم بُک کروانے کی سہولت متعارف کروادی ہے۔ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں موبائل صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، لہٰذا یہ سہولت صارفین کے لیے کریم کی سہولت کو ہر وقت دستیاب کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ کریم سمیت دیگر ٹیکسی سروسز کو کچھ سال قبل پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا، لیکن واٹس ایپ کئی سالوں سے پاکستان میں موجود ہے جس کے صارفین میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا۔
کسٹمرز کو واٹس ایپ کے ذریعے کریم بُک کرنے کی سہولت نے اس طریقہ کار کو بالخصوص اُن لوگوں کے لیے آسان بنا دیا ہے جو ٹیکسی سروسز کی ایپلی کیشنز کے استعمال سے واقف نہیں ہیں۔
آن لائن سروس کا یہ اقدام کریم کی لاکھوں شہریوں کے مابین نقل و حرکت کو مزید فروغ دے گا۔
واٹس ایپ کے ذریعے رائیڈ بُک کرنے کا طریقہ کار ایک پیغام بھیجنے جتنا آسان اور سادہ ہے۔
کریم کو پیغام بھیجنے سے قبل اپنے موبائل میں 1555169 0311 نمبر کو سیو (Save) کر لیں، اور اس بات کو یقینی بنا لیںکہ کریم کا یہ نمبر آپ کو واٹس ایپ پر نظر آ رہا ہے۔ اس نمبر کو اپنے موبائل فون میں ”سیو” (Save) کرنے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
کریم کے فون نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے ”Hi” کا پیغام بھیجیں،جس کے جواب میں آپ کو فوری طور پر ایک پیغام موصول ہو گا جس میں آپ کی لوکیشن دریافت کی جائے گی
واٹس ایپ پر سیفٹی پن آئیکون کو کلک کریں اور وہاں سے اپنی موجود لوکیشن کا آپشن سیلیکٹ کریں۔
جس کے بعد کریم کی جانب سے آپ سے آپ کی مطلوبہ کار ٹائپ کے حوالے سے ایک نمبر منتخب کرنے کو کہا جائے گا
آپ اپنی مطلوبہ کار ٹائپ کا نمبر لکھ کر کریم کو رپلائی کریں، مثال کے طور پر ”Go” کار ٹائپ کے لیے 2 لکھ کر رپلائی کریں۔ کار ٹائپ کی تصدیق ہونے کے بعد آپ کو آپ کے کیپٹن اور گاڑی کی تفصیلات موصول ہو جائیں گی
آپ اپنے کیپٹن کا انتظار کریں، رائیڈ ختم ہونے کے بعد کیپٹن کو ریٹ کرنا مت بھولیں