{"translation-revision-date":"2026-06-10 11:20+0000","generator":"WP-CLI\/2.12.0","source":"gutenberg\/edit-pages-panel\/src\/components\/PreviewPageButton.js","domain":"messages","locale_data":{"messages":{"":{"domain":"messages","lang":"vi","plural-forms":"nplurals=1; plural=0;"},"Preview":["Xem tr\u01b0\u1edbc"]}}} سٹی کورٹ کراچی میں ضمانت کا عمل آسان، نامزد بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کرانے کی اجازت - Lahore 24 News

سٹی کورٹ کراچی میں ضمانت کا عمل آسان، نامزد بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کرانے کی اجازت

سٹی کورٹ کراچی میں ضمانت کا عمل آسان، نامزد بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کرانے کی اجازت

جنرل سیکریٹری رحمٰن کورائی کے مطابق کراچی بار نے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت کے مچلکوں کے حوالے سے عمل کو آسان بنا دیا ہے، جس کے تحت درخواست گزار یا ان کے اہل خانہ ماتحت عدلیہ سے ضمانت ملنے کے بعد نامزد بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس عمل کو ’ڈپازٹ سلِپ میکنزم‘ کہا جاتا ہے اور وکلا برادری نے اس اقدام کو سراہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس سے ضمانت کا عمل مزید شفاف اور تیز ہو جائے گا۔

یہ طریقہ کار سٹی کورٹ میں نافذ کیا گیا ہے، جہاں شہر کی 4 ضلعی عدالتوں (جنوبی، مشرقی، مغربی اور وسطی) کے ساتھ ساتھ ملیر کی ضلعی عدالت بھی موجود ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار سہیل محمد لغاری نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ سہولت صوبائی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں نافذ کی گئی ہے، اور دیگر اضلاع کے مقدمات سے منسلک افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت وہاں بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

ضمانتی بانڈز کی جگہ نقد ڈپازٹ سلِپ میکنزم کا نفاذ
عدالتی حکام نے بتایا کہ ڈپازٹ سلِپ طریقہ کار سندھ ہائی کورٹ میں نافذ کیا گیا تھا اور پھر سٹی کورٹ میں متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ ضمانتی بانڈز / نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس کی جگہ لے سکے اور عمل کو تیز بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور جائیداد کے کاغذات عدالت میں ضمانت کے طور پر جمع کرانے کا عمل اب بھی موجود ہے، لیکن ان دستاویزات کی تصدیق اور قیمت کا تعین وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے۔

جنوری میں اُس وقت کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اجازت دی تھی کہ سٹی کورٹ میں ایک نجی بینک کی برانچ میں ضمانتی بانڈز کی جگہ ڈپازٹ سلِپ میکنزم نافذ کیا جائے، جیسا کہ یہ نظام ہائی کورٹ میں پہلے سے رائج تھا، تاکہ وکلا اور مقدمات سے منلسک افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے متعلقہ ضلعی و سیشن ججوں کو اس میکنزم کے نفاذ کے لیے خطوط جاری کر دیے ہیں۔

اس کے بعد ضلعی ججوں نے متعلقہ عدالتی افسران کو اس عمل کے نفاذ کی ہدایات دے دی ہیں۔

مارچ میں سندھ ہائی کورٹ نے دوبارہ خطوط جاری کیے تھے، کیوں کہ نجی بینک کی برانچ سٹی کورٹ سے منتقل ہوگئی تھی، لہٰذا نیشنل بینک آف پاکستان (سٹی کورٹ برانچ) کو اس مقصد کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

چنانچہ متعلقہ عدالتی اضلاع کے ڈرائنگ اور ڈسبرسنگ افسران نے نیشنل بینک سٹی کورٹ برانچ میں ہر ضلع کے لیے شو رٹی اکاؤنٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ کھولا ہے۔

طریقہ کار
طریقہ کار کے مطابق، جو شخص ضمانت کے طور پر رقم جمع کرانا چاہے، وہ متعلقہ عدالت سے ایک واؤچر وصول کرے گا، جس پر کلرک آف کورٹ (سی او سی) کے دستخط اور عدالت کی مہر ہوگی، یہ واؤچر بینک میں جمع کرایا جائے گا اور بینک کی رسید، رقم جمع کرانے کے بعد، بینک سے تصدیق کے بعد عدالت کے نزدیک ضمانت کے طور پر قبول کی جائے گی۔

عدالتی حکام نے بتایا کہ یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جمع شدہ رقم مقررہ طریقہ کار کے تحت ہو اور تمام ضروری دستاویزات مکمل ہوں، بینک واؤچرز پر متعلقہ عدالتوں کے نام، جرائم کی تفصیل، کیس نمبر، تھانے، ایف آئی آر نمبر اور دیگر ضروری معلومات درج کی جاتی ہیں۔

6 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے ایک اور سرکلر جاری کیا، جس کے تحت یہی طریقہ کار ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت کے مورخہ 06.03.2025 کے خط کے تسلسل میں، میں ہدایت پر یہ بیان کرنے کا مجاز ہوں کہ چیف جسٹس محمد جنید غفار نے اجازت دی ہے کہ ڈپازٹ سلِپ میکنزم کو نیشنل بینک آف پاکستان ملیر سٹی برانچ میں ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ ملیر کے لیے بھی نافذ کیا جائے، جیسا کہ کراچی کے جنوبی، مشرقی، مغربی اور وسطی اضلاع کی عدلیہ میں کیا گیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کے جنرل سیکریٹری رحمٰن کورائی نے کہا کہ کے بی اے نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ سٹی کورٹ میں ڈپازٹ سلِپ کا طریقہ کار متعارف کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی ضمانتوں کے کیسز رپورٹ ہو رہے تھے اور وکلا اور ان کے مؤکلین کو ضمانتی بانڈز/ نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، جو بہت وقت طلب تھا۔

رحمٰن کورائی کے مطابق نیا طریقہ کار زیادہ شفاف اور تیز رفتار ہے، مقدمہ بازوں اور وکلا دونوں کو اس سہولت سے فائدہ پہنچ رہا ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس