{"translation-revision-date":"2026-06-10 11:20+0000","generator":"WP-CLI\/2.12.0","source":"gutenberg\/edit-pages-panel\/src\/components\/PreviewPageButton.js","domain":"messages","locale_data":{"messages":{"":{"domain":"messages","lang":"vi","plural-forms":"nplurals=1; plural=0;"},"Preview":["Xem tr\u01b0\u1edbc"]}}} پاکستان کا پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار - Lahore 24 News

پاکستان کا پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کےضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے، ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

پاکستان نے بدھ کے روز کہا کہ اسے سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے کیونکہ ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ایک مشہور مقام پر مسلح افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کی تھی جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ حملہ پہلگام میں ہوا، جو مسلم اکثریتی علاقے کا سیاحتی مرکز ہے، جہاں ہر موسم گرما میں ہزاروں سیاح آتے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں مسلح افراد کے تشدد میں کمی آئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ 2000 کے بعد سے شہریوں پر ہونے والے اس مہلک ترین حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں بحریہ کا ایک افسر اور غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت خان نے بیان میں کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے موسم گرما میں پہلگام میں ہونے والی اس ’گھناؤنی کارروائی‘ کی مذمت کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ ہلاکتیں نئی دہلی میں مودی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے ایک دن بعد ہوئی ہیں، جو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ بھارت کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔

متاثرین میں سے کچھ کا تعلق بھارت کے دور دراز علاقوں سے تھا جن میں تامل ناڈو، مہاراشٹرا اور کرناٹک شامل ہیں۔

پہلگام، سرینگر کے اہم شہر سے سڑک کے ذریعے 90 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ گھاس کے خوبصورت میدان پر واقع ہے جسے بھارتی فلموں میں پس منظر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جن میں بوبی قابل ذکر ہے۔

یہ سالانہ امرناتھ یاترا (بھگوان شیو کے لیے وقف ایک غار کی ہندو یاتر) کے راستے پر بھی آتا ہے، جو اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سب سے محفوظ علاقوں میں سے ایک بناتی ہے۔

انتہائی محفوظ علاقے میں ہونے والے اس وحشیانہ حملے نے پورے خطے کو حیران میں مبتلا کردیا ہے، کہا جاتا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ایک نامعلوم گروپ نے قبول کی ہے جسے متعدد بھارتی اداروں نے ’مزاحمتی محاذ‘ کا نام دیا ہے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے سال 2000 میں دہلی کے دورے سے پہلے پیش آیا تھا، جب 36 بھارتی مارے گئے تھے لیکن اس بات کو لے کر کافی تنازع ہے کہ یہ کس نے کرایا تھا۔

اس وقت بھارت نے پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا لیکن بھارتی اور کشمیری مبصرین نے اسے بھارتی فوج کی مبینہ سازش قرار دیا تھا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس